لاہور۔5نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور تھل کا دورہ کیا جہاں غنی ڈیریز لمیٹڈ کے زیر اہتمام لائیو سٹاک کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ،سینٹر ڈاکٹر غوث محمد خان ،ایم پی اے سردار علی حسین اور لائیو سٹاک فارمرز نے تقریب میں شرکت کی جبکہ فرانس کے …
حکومت لائیو سٹاک سیکٹر کے فروغ کیلئے منفرد پروگرام لا رہی ہے ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

مزید خبریں
لاہور۔5نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور تھل کا دورہ کیا جہاں غنی ڈیریز لمیٹڈ کے زیر اہتمام لائیو سٹاک کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ،سینٹر ڈاکٹر غوث محمد خان ،ایم پی اے سردار علی حسین اور لائیو سٹاک فارمرز نے تقریب میں شرکت کی جبکہ فرانس کے سفارتخانے کے اکنامک ڈویژن کے سربراہ مسٹر لاو رینٹ چوپیٹان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ غنی ڈیریز لمیٹڈ کے سی ای او نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صنعت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار خوشاب آیا ہوں اور یہاں آکر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کرکے برآمد کر رہا ہے جبکہ یہاں سے پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن کے بغیر ایکسپورٹ ہو رہا ہے۔پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کے بعد برآمد سے ملک کیلئے زیادہ زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے پنجاب حکومت قائد آباد میں 110ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنا رہی ہے اور اس انڈسٹریل سٹیٹ میں پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن پر فوکس ہوگا۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ سیالکوٹ میں 1400ایکڑ بنجر اراضی پر سرجیکل سٹی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر کے فروغ کیلئے حکومت منفرد پروگرام متعارف کرا رہی ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی لائیو سٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دودھ کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے دودھ کے معیار کو کو چیک کرنے کیلئے لیبز کام کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نیلی راوی نسل بھینس اور ساہیوال نسل کی گائے کی پیداوار بڑھانے کیلئے اس کی ایکسپورٹ پر پابندی لگنی چاہئے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی گئی ہے، بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری کا فروغ وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے اور پنجاب کے صنعتی مراکز میں برسوں سے جاری رئیل سٹیٹ کے کاروبار کو بند کروادیا ہے اور اب صنعتی مراکز میں حاصل کئے گئے پلاٹوں پر صرف کارخانے ہی لگ رہے ہیں ،پالیسی کے مطابق 2 سال کے اندر کارخانہ نہ لگانے والے کا پلاٹ کینسل ہوگاصنعتی یونٹس نہ لگانے والوں کے پلاٹ کینسل کردئیے گئے ہیں باقی بھی کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں یہاں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت موجود ہے ،صنعتکاروں کی درخواست اور انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق پنجاب میں نئی انڈسٹریل سٹیٹس بن رہی ہیں جبکہ ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ کو توسیع دی جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے نورپور تھل میں ڈیری فارم کا بھی معائنہ کیا۔








