مظفرگڑھ۔ 06 نومبر (اے پی پی):زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت محکمہ زراعت توسیع لیہ اور اینگرو فرٹیلائزر کے اشتراک سے سیمینار کا انعقادکیاگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ شیخ کے مطابق چک نمبر 171 میں زمیندار فدا حسین کھرل کے ڈیرے پر کاشتکاروں کےلئے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ شیخ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی …
حکومت پنجاب کسانوں سے گندم خریدے گی اور ان کو فصل کی اصل قیمت ملے گی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 06 نومبر (اے پی پی):زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت محکمہ زراعت توسیع لیہ اور اینگرو فرٹیلائزر کے اشتراک سے سیمینار کا انعقادکیاگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ شیخ کے مطابق چک نمبر 171 میں زمیندار فدا حسین کھرل کے ڈیرے پر کاشتکاروں کےلئے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طلحہ شیخ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں سے گندم خریدے گی اور کاشتکاروں کو فصل کی اصل قیمت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ تصدیق شدہ بیج کی قیمت 6500 سے کم کر کے 5500 روپے فی تھیلا مقرر کر دی گئی ہے،کسان کارڈ کے ذریعے بلا سود قرضوں کے اجراء سے کھاد و بیج نوٹیفائیڈ قیمت پر دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 60 فیصد سبسڈی پر پانچ ہزار کاشتکاروں میں سپر سیڈر تقسیم کئے جائیں گے،گرین ٹریکٹر اسکیم فیز ٹو کے آغاز پر پانچ ایکڑ مالکان رجسٹریشن کے ذریعے قرعہ اندازی سے ٹریکٹر حاصل کر سکیں گے۔








