فیصل آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی):ماہرین فوڈ نیوٹریشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50 کلو گرام ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہر شخص سالانہ اوسطاً 105 کلوگرام سبزیاں استعمال کرتا ہے ، طبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کےلئے سال میں کم از کم 73 سے 80 کلوگرام سبزیوں کااستعمال ضروری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ …
ہر شخص کےلئے سال میں کم از کم 73 کلوگرام سبزیوں کااستعمال ضروری ہے، ماہرین فوڈ نیوٹریشن

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی):ماہرین فوڈ نیوٹریشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50 کلو گرام ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہر شخص سالانہ اوسطاً 105 کلوگرام سبزیاں استعمال کرتا ہے ، طبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کےلئے سال میں کم از کم 73 سے 80 کلوگرام سبزیوں کااستعمال ضروری ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چین میں شرح امراض نہ ہونے کے برابرہے کیونکہ وہاں تقریباً ہر شخص سال میں اوسطاً311 سے 315 کلو گرام سبزیاں استعمال کرتا ہے جس کے باعث ان میں بیماریوں کی شرح بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچن گارڈننگ کے فروغ کےلئے بھی اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو سستی، تازہ و معیاری سبزیاں میسر آسکیں۔ ا ن کا کہنا تھا کہ گھریلو سطح پر سبزیاں کاشت کر کے ان پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے۔








