محکمہ زراعت شعبہ توسیع بٹگرام کے فیلڈ اسسٹنٹ کا یونین کونسل ترند کا دورہ، مٹر، مولی اور شلجم کی فصلوں کا معائنہ کیا

ایبٹ آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت شعبہ توسیع بٹگرام کے فیلڈ اسسٹنٹ محمد ضیاءالحق نے یونین کونسل ترند کا دورہ کیا اور مٹر، مولی اور شلجم کی فصلوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فصلوں کی نشوونما، بیماریوں کی صورتحال اور زمینداروں کو زرعی طریقہ کاشت کے متعلق مفید مشورے دیئے۔ فلڈ اسسٹنٹ نے محکمہ زراعت کی جانب سے لگائے گئے زعفران کے آزمائشی پلاٹ کا …

ایبٹ آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت شعبہ توسیع بٹگرام کے فیلڈ اسسٹنٹ محمد ضیاءالحق نے یونین کونسل ترند کا دورہ کیا اور مٹر، مولی اور شلجم کی فصلوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فصلوں کی نشوونما، بیماریوں کی صورتحال اور زمینداروں کو زرعی طریقہ کاشت کے متعلق مفید مشورے دیئے۔ فلڈ اسسٹنٹ نے محکمہ زراعت کی جانب سے لگائے گئے زعفران کے آزمائشی پلاٹ کا بھی معائنہ کیا، جہاں زعفران کے اگنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ معائنہ کے دوران فیلڈ اسسٹنٹ نے کاشتکاروں کو زعفران کی بہتر دیکھ بھال اور اگلے مراحل کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔