ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عبد الناصر خان کی زیر صدارت شوگر کین کرشنگ سیزن 2025-26 کے آغاز سے متعلق اہم اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 06 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عبد الناصر خان کی زیر صدارت شوگر کین کرشنگ سیزن 2025-26 کے آغاز سے متعلق اہم اجلاس کا انعقادہوا۔ اجلاس میں ضلعی محکمہ خوراک ڈیرہ، اسسٹنٹ کمشنر پروآ سمیت تمام شوگر ملز کے افسران اور گنے کے کاشتکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز یقینی …

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 06 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عبد الناصر خان کی زیر صدارت شوگر کین کرشنگ سیزن 2025-26 کے آغاز سے متعلق اہم اجلاس کا انعقادہوا۔ اجلاس میں ضلعی محکمہ خوراک ڈیرہ، اسسٹنٹ کمشنر پروآ سمیت تمام شوگر ملز کے افسران اور گنے کے کاشتکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کاشتکاروں کو کٹائی، نقل و حمل اور دیگر معاملات میں آسانی کے لیے سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل آ گاہی فراہمی کے اقدامات پر زور دیا۔

گنے کی سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی ٹریکٹر ٹرالیوں پر ٹریفک لائٹس، چمکدار / ریفلیکٹو پٹیاں اور مناسب روشنائی کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تاکہ رات کے اوقات میں حادثات کا تدارک ہو اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ اس سلسلے میں شوگر ملز کو بھی ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ اپنے سپلائرز کی ٹرالیوں کی جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ گنے کی خرید و فروخت میں مڈل مین کا کردار مکمل طور پر ختم کیا جائے اور زمیندار براہ راست شوگر ملز سے معاملات طے کریں تاکہ کاشتکاروں کو منصفانہ منافع ملے۔