وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے اور انکم ٹیکس کے دائرہ کار کے احاطہ پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آر میں اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے اور انکم ٹیکس کے دائرہ کار کے احاطہ پر تفصیلی تبادلہ …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس
بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے اور انکم ٹیکس کے دائرہ کار کے احاطہ پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آر میں اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے اور انکم ٹیکس کے دائرہ کار کے احاطہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو یہاں ایف بی آر میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین ایف بی آر نے اس موقع پر اب تک جمع کئے گئے محصولات پر پیشرفت سے اجلاس کو آگاہ کیا اور کہا کہ محصولات وصولی میں مثبت رجحان ہے اور رواں مالی سال کیلئے جو محصولات کے اہداف مقرر کئے گئے ہیں انہیں پورا کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلقہ امور اور اس سلسلہ میں مستقبل میں بروئے کار لائے جانے والے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








