الحمرا کے زیر اہتمام فرانسیسی سرکس تھیٹر میں بین الاقوامی اداکار آج اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام فرانسیسی سرکس تھیٹر Boucan میں بین الاقوامی اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق یہ کھیل آج8 نومبر بروز ہفتہ شام 6 بجے الحمرا ہال نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔فرانسیسی تھیٹر Criz Biz`Artکی جانب سے فرانسیسی سرکس اور مزاح سے بھرپور تھیٹر پلے Boucan میں اداکار عوامی توجہ حاصل کریں گے۔تھیٹر کے ڈائریکٹرز Laurie Roger, …

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام فرانسیسی سرکس تھیٹر Boucan میں بین الاقوامی اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق یہ کھیل آج8 نومبر بروز ہفتہ شام 6 بجے الحمرا ہال نمبر 2 میں پیش کیا جائے گا۔فرانسیسی تھیٹر Criz Biz`Artکی جانب سے فرانسیسی سرکس اور مزاح سے بھرپور تھیٹر پلے Boucan میں اداکار عوامی توجہ حاصل کریں گے۔تھیٹر کے ڈائریکٹرز Laurie Roger, Jonah Katz, Remy Bombled ہیں۔فرانسیسی فنکاروں نے سرکس کو اداکاری میں شامل کرتے ہوئے اداکاری کو نیا انداز دیاہے۔

بیٹ باکسنگ کے ذریعے موسیقی کی مختلف دھنیں بناتے ہوئے تیار کی گئی پرفارمنس شرکاء کے دلوں کو موہ لینے کیلئے آپ کی شرکت کے لئے پرامید ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کھیل فری ہوگا جس میں عوام بھرپور اندازمیں شرکت کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا فنون لطیفہ کے شعبہ میں بین الاقومی معیارات کو اپنائے ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ گاہے بگاہے اس پلیٹ فارم پر عالمی آرٹسٹ پرفارم کر رہے ہوتے ہیں۔