لاہور۔7نومبر (اے پی پی):معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب راشد اقبال نصراللہ معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے ۔وہ وزیراعلی مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اداکارہ کی خیریت دریافت کرنے گئے۔راشد اقبال نصراللہ نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صابرہ سلطانہ کی عیادت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر انہوں نے وزیراعلی کی جانب سے مالی معاونت کا چیک بھی …
راشد اقبال نصراللہ کی اداکارہ صابرہ سلطانہ کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ آمد

مزید خبریں
لاہور۔7نومبر (اے پی پی):معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب راشد اقبال نصراللہ معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے ۔وہ وزیراعلی مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اداکارہ کی خیریت دریافت کرنے گئے۔راشد اقبال نصراللہ نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صابرہ سلطانہ کی عیادت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر انہوں نے وزیراعلی کی جانب سے مالی معاونت کا چیک بھی اداکارہ کو دیا۔
معاونِ خصوصی راشد اقبال نصراللہ نے کہا کہ ہمارے فنکار معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور وزیراعلی مریم نواز شریف ان کے حقوق اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا فوری حل ہے۔
اداکارہ صابرہ سلطانہ نے وزیراعلی مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ فنکار برادری کی قدر کی ہے اور ان کے دکھ سکھ میں شریک رہی ہے۔








