گوجرانوالہ 07 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت( توسیع)تحصیل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام تحصیل گوجرانوالہ کےسابق ایم پی اے حاجی اماں اللہ وڑائچ کے ڈیرے پر ان سے ملاقات کے دوران گندم کی کاشت (پیداوار)میں اضافہ، سموگ پر کنٹرول کے سلسلہ میں آگاہی دی گئی اور گندم کی زیادہ فصل اگانے کی ترغیب دی گئی اور فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکاری کے مختلف طریقوں کے …
حکومت پنجاب ملک میں زراعت کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے، ایگریکلچر آفیسرگوجرانوالہ

مزید خبریں
گوجرانوالہ 07 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت( توسیع)تحصیل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام تحصیل گوجرانوالہ کےسابق ایم پی اے حاجی اماں اللہ وڑائچ کے ڈیرے پر ان سے ملاقات کے دوران گندم کی کاشت (پیداوار)میں اضافہ، سموگ پر کنٹرول کے سلسلہ میں آگاہی دی گئی اور گندم کی زیادہ فصل اگانے کی ترغیب دی گئی اور فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکاری کے مختلف طریقوں کے بارے میں تربیت دی تاکہ انکی فی ایکڑ خالص آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔
اسی طرح فصلوں کی باقیات بالخصوص دھان کی فصل کے مڈھوں کو جلانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سموگ کے مضر اثرات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔بعد ازاں اسی سلسلہ میں قلعہ دیدار سنگھ میں بھی کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کیا گیا۔ پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اے۔ڈی۔اے(توسیع)گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب ملک میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔
اس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹ بابر علی گجر اوربلال خاں بھی موجود تھے۔








