فیصل آباد۔ 10 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو دھنیے کی پچھیتی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین زراعت نے دھنیے کی کاشت کیلئے معتدل سے سرد موسم کی ضرورت ہوتی ہے اوریہ سرد موسم کی سبزی ہونے کیساتھ ساتھ30سے35ڈگری سینٹی گریڈتک درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دھنیے کو پانی اور کھاد …
ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو دھنیے کی پچھیتی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو دھنیے کی پچھیتی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین زراعت نے دھنیے کی کاشت کیلئے معتدل سے سرد موسم کی ضرورت ہوتی ہے اوریہ سرد موسم کی سبزی ہونے کیساتھ ساتھ30سے35ڈگری سینٹی گریڈتک درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ دھنیے کو پانی اور کھاد کے مناسب استعمال سے سارا سال کاشت کیا جا سکتا ہے نیز پنجاب کے آبپاش علاقوں میں ستمبرسے نومبرتک کاشت کی ہوئی فصل چار کٹائیاں دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ پیداوار دیتی ہے تاہم بارانی علاقوں میں اس کی کاشت کا انحصار اکتوبر کی بارشوں پر ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکارچھٹہ کاشت کی صورت میں 10سے 15کلو گرام جبکہ ڈرل کاشت کی صورت میں 10سے12کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔
انہوں نے بتایاکہ دل پذیروغیرہ ادارہ تحقیقات سبزیات کی منظور شدہ اقسام ہیں جو زیادہ کٹائیاں دینے کے ساتھ 12ٹن فی ہیکٹرپیداواری صلاحیت کی حامل ہے جبکہ اس کے علاوہ قندھاری قسم بھی اچھی پیداواردے سکتی ہے۔








