سیالکوٹ،باغبانوں کو انار کے پودوں کو ضرررساں کیڑوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔10نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ باغبانوں کو انار کے پودوں کو ضرررساں کیڑوں اور مختلف بیماریوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہےکہ انار کی تتلی اور پھل کی مکھی پھل میں سوراخ کرکے اندر داخل ہوتی ہیں اور پھل کو نقصان پہنچاتی ہیں …

سیالکوٹ۔10نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ باغبانوں کو انار کے پودوں کو ضرررساں کیڑوں اور مختلف بیماریوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہےکہ انار کی تتلی اور پھل کی مکھی پھل میں سوراخ کرکے اندر داخل ہوتی ہیں اور پھل کو نقصان پہنچاتی ہیں جس کے نتیجے میں پھل گل سڑ جاتا ہے اور پیداوار متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے باغبانوں کو ہدایت کی کہ اگر پودے بیماری یا کیڑوں کے حملے کا شکار ہوں تو متاثرہ پھلوں کو جمع کر کے زمین میں دبا دیا جائے تاکہ بیماری مزید نہ پھیلے۔ پھل کی مکھی کے انسداد کے لئے روشنی کے پھندے نصب کیے جائیں جبکہ کیمیائی تدارک کے طور پر لیمڈا سائی ہیلوتھرین یا ٹرائی کوفان کا 2.5 ملی لیٹر فی لیٹر پانی کے حساب سے محلول تیار کرکے سپرے کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کیڑے اپنے جسم سے فاسد مادے خارج کرتے ہیں جن کی وجہ سے پتوں پر سیاہ اولی نمودار ہوجاتی ہے اور ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے جس سے پودوں کی نشوونما رک جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تدارکی اقدامات سے انار کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

 

مزید خبریں