کاشتکار گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں، ماہرین پلانٹ پروٹیکشن

فیصل آباد۔ 10 نومبر (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا کہ گندم کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں 30سے 40 فیصدتک پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں لہٰذا کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھر پور پیداوار کی …

فیصل آباد۔ 10 نومبر (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا کہ گندم کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں 30سے 40 فیصدتک پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں لہٰذا کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھر پور پیداوار کی ضامن ہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ بمپر کراپ کے حصول کی خاطر جدید زرعی آلات کے ذریعے فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی آبپاشی کے فوراً بعد ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب سپرے کیا جائے اورپانی کی مقدار 100سے120لیٹر فی ایکڑ تک رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے دوسرے پانی کے بعد وتر حالت میں سپرے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کیلئے فلیٹ نوزل استعمال کی جائے اور تیز ہوا یا بارش و دھند کی صورت میں ہرگز سپرے نہ کیا جائے۔ انہوں نے سپرے کیلئے دوپہرکے وقت کو بھی موزوں قرار دیا ہے۔

 

مزید خبریں