محکمہ زراعت (توسیع) سلانوالی کی جانب سے گندم کی بہتر پیداوار کے لیے روڈ شو کا انعقاد

سرگودھا۔ 10 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے آگاہی مہم کے سلسلہ میں دفتراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سلانوالی کی جانب سے روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محکمہ زراعت کے افسران، فیلڈ اسسٹنٹس، عملہ اور زرعی گریجویٹس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے …

سرگودھا۔ 10 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے آگاہی مہم کے سلسلہ میں دفتراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سلانوالی کی جانب سے روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محکمہ زراعت کے افسران، فیلڈ اسسٹنٹس، عملہ اور زرعی گریجویٹس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر گندم کی بہتر پیداوار، تصدیق شدہ بیجوں کے استعمال، متوازن کھادوں، جدید زرعی مشینری اور بروقت کاشت کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔

اے ڈی زراعت نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید طریقۂ کاشت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو تکنیکی رہنمائی فراہم کر رہی ہے تاکہ ہر ممکن طور پرفی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کیاجا سکے۔ زرعی ماہرین نے کسانوں کو گندم کی نئی اقسام، موسمی حالات کے مطابق بیجوں کے انتخاب اور بیماریوں سے بچاؤ کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا۔ روڈ سو کے اختتام پر شرکاء نے عوام میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے اور کسانوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ زراعت سے رابطہ میں رہیں تاکہ گندم کی بہتر کاشت اور زیادہ پیداوار کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

 

مزید خبریں