وزیراعظم محمد نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کو ہو گی،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

وزیراعظم محمد نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کو ہو گی،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کو ہو گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم دل کے معائنہ …

وزیراعظم محمد نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کو ہو گی،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کو ہو گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم دل کے معائنہ کیلئے لندن گئے ہیں جہاں کئی ٹیسٹوں اور سکینز کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرجری کی تیاریاں مکمل کرنے کیلئے تین دن درکار ہونگے جبکہ سرجری کے بعد بھی وزیراعظم ایک ہفتہ کیلئے ہسپتال میں رہیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم ڈاکٹروں سے مشورہ کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

Leave a Reply