فیصل آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام اعلیٰ نسل کے جانوروں ومویشیوں کی افزائش نسل کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر قیصر خلیق نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک بھیڑ،بکریوں،اونٹ،گائے،بھینس،گھوڑوں اورگدھوں کی صحت اورنسل میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گدھاپال حضرات کی رہنمائی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افراد باربرداری والے …
اعلیٰ نسل کی بھیڑبکریوں،اونٹ،گائے،بھینس،گھوڑوں اور گدھوں کی افزائش کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں، محکمہ لائیوسٹاک

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام اعلیٰ نسل کے جانوروں ومویشیوں کی افزائش نسل کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر قیصر خلیق نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک بھیڑ،بکریوں،اونٹ،گائے،بھینس،گھوڑوں اورگدھوں کی صحت اورنسل میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گدھاپال حضرات کی رہنمائی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ افراد باربرداری والے جانوروں کو چناوجو کا استعمال کرائیں اوردانہ دینے سے پہلے پانی ضرور پلائیں اورخوردنی نمک کا ڈھیلہ چارے کی کھرلی میں ہروقت موجود رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گدھوں میں تشنج خطرناک بیماری ہے اس بیماری کے جراثیم گدھوں میں زخم کے دوران داخل ہوتے ہیں لہٰذا زخم کی صورت میں مناسب صفائی اور مرہم پٹی کی جائے۔انہوں نے گدھا پال حضرات سے کہا کہ حاملہ جانوروں میں چاندنی سے بچاؤکا پہلا ٹیکہ حمل کے نویں اوردوسرا دسویں مہینے ضرور لگوائیں۔








