خانیوال ،سیلاب متاثرین میں کچن گارڈنننگ کیلئے بیج کی کٹس تقسیم شروع

خانیوال ۔ 13 نومبر (اے پی پی):مریم نواز حکومت کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کےوژن اور فصلوں کی بھرپور پیداوار کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے سیلاب متاثرین میں کچن گارڈنننگ کیلئے بیج کی کٹس تقسیم شروع کی گئی ہے-کمشنر عامر کریم خاں،ایم پی اے اکبرحیات ہراج،ڈی سی ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے فاضل شاہ میں منققدہ فامر گیدرنگ کے دوران سیلاب …

خانیوال ۔ 13 نومبر (اے پی پی):مریم نواز حکومت کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کےوژن اور فصلوں کی بھرپور پیداوار کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے سیلاب متاثرین میں کچن گارڈنننگ کیلئے بیج کی کٹس تقسیم شروع کی گئی ہے-کمشنر عامر کریم خاں،ایم پی اے اکبرحیات ہراج،ڈی سی ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے فاضل شاہ میں منققدہ فامر گیدرنگ کے دوران سیلاب متاثرین میں سبزیوں کے بیج کی کٹس تقسیم کیں اور انہیں گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام پہنچایا-فارمر گیدرنگ میں اے ڈی سی آر خالد عباس سیال،اسسٹنٹ کمشنر کمشنر رانا عامر لیاقت بھی موجود تھے-

ڈائریکٹر زراعت توسیع توسیع شہزاد صابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے فارمر گیدرنگ میں کاشتکاروں کی گندم کی بھرپور پیداوار کیلئے رہنمائی کی-کمشنر عامر کریم خاں کا اس موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ گندم صرف فصل نہیں ہمارے کلچر کا حصہ ہے اور ملک کو خوراک میں خود کفیل بنانے کی ضامن فصل ہے حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 3500 روپےمقرر کی گئی یے-

سپرسیڈرز،کسان کارڈ،ٹریکٹرز کی فراہمی حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات ہیں-انہوں نے اس موقع پر مزید کیا کہ کاشتکار 20 نومبر تک ڈویژن میں 17 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ سے تعاون کریں-ایم پی اے اکبر حیات ہراج نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے-گندم کے کاشتکاروں کو گندم کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا-

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ گندم کی کاشت کیلئے ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی بھرپور معاونت کیلئے کوشاں ہے-کسان زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کرکے اپنی اور ملک کی خوشحالی میں کردار ادا کریں-قبل ازیں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ فاضل شاہ میں سپر سیڈر کے ذریعے گندم کی کاشت کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں