ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاون بننے والے نادرا اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی گرفتاریاں جاری ہیں، ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیر د اخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاون بننے والے نادرا اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاونت کرنے والے …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیر د اخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاون بننے والے نادرا اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاونت کرنے والے لیویز کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم عزیز احمد لیویز میں بطور رسالدار میجر تعینات تھا جس نے 2001ءمیں ولی محمد کے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کی۔

Leave a Reply