اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف جو اس وقت پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دل کے ایک آپریشن کے سلسلے میں قیام پذیر ہیں، حکومتی امور کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، ملٹری سیکرٹری اور دیگر عملہ کے ا رکان ملکی امور کی انجام دہی میں ان کی مکمل معاونت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی …
وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے حکومتی امور کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں،وزیراعظم آفس کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف جو اس وقت پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دل کے ایک آپریشن کے سلسلے میں قیام پذیر ہیں، حکومتی امور کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، ملٹری سیکرٹری اور دیگر عملہ کے ا رکان ملکی امور کی انجام دہی میں ان کی مکمل معاونت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں وزیراعظم کو معمول کے ملکی امور سے متعلق آگاہ رکھا جا رہا ہے اور متعلقہ شعبوں کو ان کی ہدایات من و عن پہنچائی جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم وفاقی وزرائ، کابینہ کے ارکان اور دیگر متعلقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور یہ بات بہت اہم ہے کہ ریاست کے معمول کے امور کی انجام دہی پر مشتمل معاملات میں کوئی التواءیا تاخیر نہیں ہے۔








