محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کاکم دودھ دینے والے جانوروں کی جینیاتی بہتری کے لئے پروگرام

فیصل آباد۔ 14 نومبر (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے کم دودھ دینے والے جانوروں کی جینیاتی بہتری کے لئے ایک اہم پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ قدم کسانوں کے معاشی استحکام اور پنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد میں بھی جدید بریڈنگ نظام …

فیصل آباد۔ 14 نومبر (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے کم دودھ دینے والے جانوروں کی جینیاتی بہتری کے لئے ایک اہم پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ قدم کسانوں کے معاشی استحکام اور پنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد میں بھی جدید بریڈنگ نظام کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری سیمن کی فراہمی سے نہ صرف جانوروں کی نسل بہتر ہوگی بلکہ دودھ کی پیداوار میں اضافہ بھی یقینی بنایا جا سکے گا اس لئے فارمرز کو چاہیے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔پنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد میں بھی یہ سہولت کسانوں اور مویشی پال حضرات کے لئے باقاعدہ طور پر فراہم کی جا رہی ہے جس کا مقصد اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش اور دودھ کی مجموعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اعلیٰ معیار کے فریزین اور برہمن سیمن نہایت مناسب قیمت پر دستیاب ہیں جن میں فریزین سیمن کی قیمت 150 روپے جبکہ برہمن سیمن کی قیمت500 روپے مقرر کی گئی ہے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے فارمرز بھی اس سہولت سے باآسانی فائدہ اٹھا سکیں۔محکمے کے مطابق اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ گائے روزانہ کم از کم تین سے پانچ لیٹر دودھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہو، جسمانی اور تولیدی بیماریوں سے پاک ہو، حیوانہ مکمل فعال ہو اور کم از کم ایک بار بچہ دے چکی ہو۔ محکمہ لائیوسٹاک نے مویشی پال حضرات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی نسل بہتر بنانے کے لئے معیاری سیمن کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ آنے والے برسوں میں دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔ نسل کشی کے لئے اپنے قریبی جانوروں کے ہسپتال رابطہ کریں اور مزید معلومات کے لئے محکمے کی 24/7 فری ہیلپ لائن 08000-9211 بھی جاری ہے۔

مزید خبریں