لاہور۔14نومبر (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کے سیاحت و ثقافت کی ترویج کے روشن وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شالیمار باغ کی پرسکون فضاوں میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا، جہاں معروف صوفی فنکارہ تحسین سکینہ نے اپنی دلکش آواز کا جادو جگایا ۔ یہ روح پرور محفل جمعہ کے روز منعقد ہوئی۔اس تقریب کا مقصد صوفی موسیقی کی روحانی روایت اور لاہور کی ثقافتی …
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ایر اہتمام شالیمار باغ میں صوفی نائٹ کا اہتمام

مزید خبریں
لاہور۔14نومبر (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کے سیاحت و ثقافت کی ترویج کے روشن وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شالیمار باغ کی پرسکون فضاوں میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا، جہاں معروف صوفی فنکارہ تحسین سکینہ نے اپنی دلکش آواز کا جادو جگایا ۔
یہ روح پرور محفل جمعہ کے روز منعقد ہوئی۔اس تقریب کا مقصد صوفی موسیقی کی روحانی روایت اور لاہور کی ثقافتی و تہذیبی میراث سے اس کے گہرے تعلق کو اجاگر کرنا تھا۔ تحسین سکینہ کی سریلی آواز نے حاضرین کو تاریخی اور پرسکون ماحول میں ایک مسحورکن تجربہ دیا۔ والڈ سٹی لاہور میں ثقافتی بحالی کے اقدامات کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے، اور فنونِ لطیفہ، موسیقی اور ورثہ پر مبنی سرگرمیوں کی میزبانی کے ذریعے مغلیہ دور کے تاریخی مقامات کی شان و شوکت کو اجاگر کر رہی ہے۔ اس تقریب کے ٹکٹ صرف آن لائن دستیاب تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نجم الثاقب نے کہاحکومتِ پنجاب کے وژن کے تحت ،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی لاہور کی زندہ تہذیبی وراثت کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ صوفی نائٹ جیسے پروگرام عوام کو ہمارے تاریخی مقامات کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ صوفی موسیقی کی روحانی روایات سے روشناس کراتے ہیں، جو ہماری ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔” والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی عوام کو ایسے پرفنون اور روحانی ماحول سے بھرپور پروگراموں میں شرکت کی دعوت دیتا ہے، جو لاہور کی وراثت کو موسیقی، تاریخ اور روحانیت کے ساتھ روشن کرتے ہیں۔








