برلن ۔15نومبر (اے پی پی):جرمنی نے یو کرین کے لئے امداد میں 150 ملین یورو کا اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق جرمنی کے وزیرِ دفاع بورِس پسٹوریوس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جرمنی یوکرین کے لیے نئے امدادی پیکج میں 150 ملین یورو کا اضافی حصہ فراہم کرے گا۔ یہ رقم پی یو آر ایل کے تحت دی جا رہی ہے، جو نیٹو کا ایک …
جرمنی کا یو کرین کے لئے امداد میں 150 ملین یورو کا اضافہ

مزید خبریں
برلن ۔15نومبر (اے پی پی):جرمنی نے یو کرین کے لئے امداد میں 150 ملین یورو کا اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق جرمنی کے وزیرِ دفاع بورِس پسٹوریوس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جرمنی یوکرین کے لیے نئے امدادی پیکج میں 150 ملین یورو کا اضافی حصہ فراہم کرے گا۔ یہ رقم پی یو آر ایل کے تحت دی جا رہی ہے، جو نیٹو کا ایک فریم ورک ہے جس کے ذریعے اتحادی ممالک یوکرین کے لیے امریکی اسلحے کی خریداری میں مالی معاونت کرتے ہیں۔
یہ اعلان پسٹوریوس نے یورپی وزرائے دفاع کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس سے قبل جرمنی اگست میں 500 ملین امریکی ڈالر اس نظام کے تحت فراہم کر چکا ہے۔پسٹوریوس نے یوکرین کے لیے برلن کی طویل المدتی حمایت دہراتے ہوئے بتایا کہ جرمنی کا منصوبہ ہے کہ 2026 میں 11.5 بلین یورو سے زائد امداد فراہم کی جائے۔
جرمن دفترِ خارجہ کے مطابق ستمبر 2025 تک جرمنی تقریباً 40 بلین یورو کی فوجی امداد مہیا کر چکا ہے یا مختص کر چکا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرِش مرٹز اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی، جس میں یوکرین کے لیے مسلسل حمایت کے ساتھ ساتھ مرٹز نے یوکرین میں انسدادِ بدعنوانی اور قانون کی حکمرانی سے متعلق اصلاحات میں پیش رفت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔








