سیالکوٹ۔15نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع سیالکوٹ کے 203 خوش نصیب کاشتکاروں میں ہیوی ڈیوٹی 385 پاور ٹریکٹرز کی 10 لاکھ روپے سبسڈی کے ساتھ فراہمی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت رانا عارف ہرناہ اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی چودھری طارق سبحانی نے شرکت کی اور منتخب کاشتکاروں …
وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ کے 203 خوش نصیب کاشتکاروں میں 10 لاکھ روپے سبسڈی کے ساتھ فراہمی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔15نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع سیالکوٹ کے 203 خوش نصیب کاشتکاروں میں ہیوی ڈیوٹی 385 پاور ٹریکٹرز کی 10 لاکھ روپے سبسڈی کے ساتھ فراہمی کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت رانا عارف ہرناہ اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی چودھری طارق سبحانی نے شرکت کی اور منتخب کاشتکاروں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانانِ خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے معاشی بوجھ کو کم کرنے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے تاریخی اور انقلابی اقدامات متعارف کروائے ہیں۔ کسان کارڈ، آسان زرعی قرضہ جات، ٹریکٹرز اور جدید زرعی آلات کی فراہمی پر اربوں روپے کی سبسڈی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت زراعت کی بحالی اور ترقی کو اپنی پہلی ترجیح بنا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال گندم کی امدادی قیمت پہلے ہی مقرر کر دی گئی ہے جبکہ گندم خریداری کا ایک شفاف اور جدید نظام بھی تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ بروقت مل سکے۔ اسموگ کے خاتمے، فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور مشینی زراعت کے فروغ کیلئے جدید زرعی مشینری کی فراہمی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
اس موقع پر ٹریکٹر حاصل کرنے والے کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خطیر سبسڈی نے ان کے معاشی بوجھ کو کم کر کے نئے حوصلے پیدا کیے ہیں۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ جدید آلات اور مشینری کے باعث نہ صرف ان کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین اور زرعی محکمے کے مقامی حکام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹرز اور زرعی آلات کی تقسیم مکمل طور پر میرٹ پر کی جا رہی ہے۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال اور قرعہ اندازی کا پورا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا گیا ہے جس سے ہر مستحق کاشتکار تک سہولت یقینی بنائی گئی ہے۔ محکمہ زراعت مستقبل میں بھی اسی طرز پر جدید زرعی آلات کی میرٹ پر فراہمی جاری رکھے گا تاکہ پنجاب میں جدید اور پائیدار زرعی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔ 202 ٹریکٹرز کی تقسیم اگلے 10 روز میں مکمل کر لی جائے گی۔








