کانگو سے متعلق دوحہ فریم ورک امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،سعودی عرب

ریاض ۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ کانگو سے متعلق دوحہ فریم ورک امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ کانگو (ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو) کی حکومت اور کانگو ریور الائنس "23 مارچ موومنٹ" کی طرف سے دوحہ کے فریم ورک امن معاہدے پر دستخط کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں …

ریاض ۔16نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ کانگو سے متعلق دوحہ فریم ورک امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ کانگو (ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو) کی حکومت اور کانگو ریور الائنس "23 مارچ موومنٹ” کی طرف سے دوحہ کے فریم ورک امن معاہدے پر دستخط کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی مملکت دونوں فریقین کے معاہدے کی شقوں پر عمل کرنے کی توقع رکھتی ہے جو جامع قومی بات چیت کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے عوام کے لیے ملک کے تمام علاقوں میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی واپسی کی خواہشات کو پورا کرنے میں معاون ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور تنازع سے متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد کی فراہمی اہمیت رکھتی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ سعودی عرب اس مثبت اور اہم معاہدے کو حاصل کرنے میں قطر کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کو سراہتا ہے۔

 

مزید خبریں