سرگودھا۔ 16 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواب سونا اگلتاپنجاب پروگرام کے تحت محکمہ فیلڈ ونگ زراعت پنجاب میں قرض حسنہ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا،اس حوالہ سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیلڈ ونگ پنجاب انجینئر زاہد مشتاق میر نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، پنجاب حکومت زرعی معیشت کے استحکام اور کاشتکار …
سونااگلتاپنجاب پروگرام کے تحت قرض حسنہ پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیلڈ ونگ پنجاب

مزید خبریں
سرگودھا۔ 16 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواب سونا اگلتاپنجاب پروگرام کے تحت محکمہ فیلڈ ونگ زراعت پنجاب میں قرض حسنہ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا،اس حوالہ سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیلڈ ونگ پنجاب انجینئر زاہد مشتاق میر نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، پنجاب حکومت زرعی معیشت کے استحکام اور کاشتکار کی خوشحالی کیلئے روایت شکن اقدامات فروغ دے رہی ہے جس کے مستقبل میں دور رس اثرات برآمد ہوں گے،پنجاب کےپہلےہائی ٹیک فارم میکانائز یشن فنانسنگ پروگرام کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے جسکے تحت پنجاب میں 12قسم ہائی ٹیک زرعی مشینری کے لئے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے اور قرضوں کی ادائیگی کیلئے 6 ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر کی گی ہے، سہ ماہی بنیاد پر قرض کی اقساط پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی.
انہوں نے مزید کہا کہ قرض کیلئے فارمر، سروس پروائیڈر اور ایگری کمپنیاں پورٹل کے ذریعے اپلائی کر سکتی ہیں، ہائی ٹیک زرعی مشینری کے مینوفیکچررز میں چائنہ کی27، ترکی10، اٹلی کی 5، جاپان، امریکہ، برازیل، سپین اور بیلا روس کی کمپنیاں شامل ہیں،اس حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ فیلڈ ونگ محکمہ زراعت اسرار حسین کاظم نے کہا کہ کسانوں کوزیادہ سےزیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیلڈ ونگ انجینئر زاہد مشتاق میر رات دن کوشاں ہیں، زمینداروں کی آگاہی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات فروغ دیئے جا رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام میں ویٹ کمبائن ہارویسٹر، ملٹی کراپ پلانٹر، رائس پلانٹر، نرسری مشین ، رائس ہاروسٹر،ویٹ سٹرابیلر، میزکوب ہارویسٹر، سائلج ہارویسٹر، میز کوب ڈایئر، آرچڈ پرنیر اورآرچڈ ایئر بلاسٹ سپریئراور ہائی ٹیک ایگری کلچر مشینری میں سنٹرل پیوٹ، اریگیشن سسٹم اور ہائی پاور ٹریکٹر بھی پروگرام شامل ہیں، محکمہ زراعت بھرپور انداز میں مصروف عمل ہے تاکہ زیاہ سے زیادہ کاشتکار حکومت پنجاب کی اس سکیم سے مستفید ہوسکیں۔








