گوجرانوالہ میں تقریب تقسیم ہائی پاور گرین ٹریکٹر ز اور کسان کنونشن

گوجرانوالہ۔ 17 نومبر (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی کی رہنمائی میں محکمہ زراعت توسیع ضلع گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے زیرِ اہتمام تقریبِ تقسیم ٹریکٹرز اور سرسبز کسان کنونشن ایک اہم زرعی سنگِ میل ثابت ہوا۔ یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کے ہائی پاور گرین ٹریکٹر پروگرام کا عملی اظہار تھا، جس کا بنیادی مقصد کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی، پیداواری لاگت میں کمی اور …

گوجرانوالہ۔ 17 نومبر (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی کی رہنمائی میں محکمہ زراعت توسیع ضلع گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے زیرِ اہتمام تقریبِ تقسیم ٹریکٹرز اور سرسبز کسان کنونشن ایک اہم زرعی سنگِ میل ثابت ہوا۔ یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کے ہائی پاور گرین ٹریکٹر پروگرام کا عملی اظہار تھا، جس کا بنیادی مقصد کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی، پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ سے زیادہ زرعی استعداد کا حصول ہے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، ایم پی ایز قیصر اقبال سندھو، محمد نواز چوہان، وقار احمد چیمہ، عمر فاروق ڈار،ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد، ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈویژن ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار، ٹیکنیکل آفیسر فاطمہ فرٹیلائزرکمپنی وسیم افضل سمیت علاقائی کاشتکاروں اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ”پنجاب کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہمارا کسان ہے، اور حکومت کی اولین ترجیح یہی ہے کہ اس کی محنت کو جدید سہولیات، آسان رسائی اور حکومتی سرپرستی فراہم کی جائے۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹریکٹرز کی فراہمی نہ صرف کاشتکاروں کے لیے سہولت ہے بلکہ زرعی معیشت کو نئی رفتار دینے کا ذریعہ بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی پاور گرین ٹریکٹرز پروگرام پنجاب کو سرسبز بنانے کے بڑے ہدف کا حصہ ہے، جس کے تحت کسان کو ٹیکنالوجی، تربیت اور زمین کی زیادہ پیداواری صلاحیت دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ایم پی ایز قیصر اقبال سندھو،وقار احمد چیمہ ،محمد نواز چوہان نے کہا کہ موجودہ پروگرام کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے جو دیہی معیشت کو مضبوط بناتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے زرعی شعبے میں ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔

ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈویژن نے بتایا کہ ٹریکٹرز کی تقسیم میرٹ، شفافیت اور جدید تقاضوں کے مطابق کی جا رہی ہے، تاکہ ہر مستحق کاشتکار تک سہولت پہچائی جا سکے۔انہوں نے کسانوں کو زراعت میں نئی تحقیق اور جدید رحجانات سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔تقریب کے دوران ٹریکٹرز حاصل کرنے والے کسانوں نے حکومتی اقدام کو زراعت کی ترقی کی طرف اہم قدم قرار دیا۔انہیں یقین ہے کہ جدید ٹریکٹر نہ صرف وقت کی بچت کا ذریعہ بنے گا بلکہ زمین کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا سبب بھی ہوگا۔گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والا کسان کنونشن اس بات کا اعلان ہے کہ پنجاب کا مستقبل زراعت کو مضبوط کرنے، کاشتکار کی حوصلہ افزائی کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے سے وابستہ ہے۔یہ پروگرام ریاست، انتظامیہ، عوامی نمائندوں اور کسانوں کے باہمی تعاون کی بہترین مثال ہے

ایک ایسا تعاون جو پنجاب کو سرسبز، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کی بنیاد رکھتا ہے۔تقریب کے اختتام پر ضلع گجرانوالہ و وزیر اباد کے خوش نصیب کسانوں کو ٹریکٹرز دئے گئے۔