فیصل آباد ڈویژن میں 12 لاکھ19 ہزار240۔ ایکڑرقبہ پرگندم کی کاشت مکمل کرلی گئی

فیصل آباد۔ 17 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں 12 لاکھ19 ہزار240۔ ایکڑرقبہ پرگندم کی کاشت مکمل کرلی گئی جومجموعی ہدف کا66.52 فیصد اور گزشتہ سال کی نسبت اب تک 21.44 فیصد زیادہ ہے۔حکومتی اقدامات اور سرپرستی کی بدولت کاشتکاروں کا اعتماد بحال ہوا اور فوڈ سکیورٹی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔کسانوں کی طرف سے مثبت ردعمل …

فیصل آباد۔ 17 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں 12 لاکھ19 ہزار240۔ ایکڑرقبہ پرگندم کی کاشت مکمل کرلی گئی جومجموعی ہدف کا66.52 فیصد اور گزشتہ سال کی نسبت اب تک 21.44 فیصد زیادہ ہے۔حکومتی اقدامات اور سرپرستی کی بدولت کاشتکاروں کا اعتماد بحال ہوا اور فوڈ سکیورٹی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔کسانوں کی طرف سے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا۔ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے بریفنگ دی اور بتایا کہ30 نومبر تک100 فیصد رقبہ18 لاکھ 34 ہزار ایکڑپر گندم کی کاشت کا ہدف مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی موجودتھے۔کمشنر نے محکمہ زراعت توسیع اور فیلڈاسسٹنٹس کوشاباش دی اورسرکاری رقبہ پر بھی گندم کی کاشت کا سو فیصد ہدف حاصل کرنے کی تلقین کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں کھاد اور بیج کی وافر مقدار دستیاب جبکہ فارمر ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد بھی تسلسل سے جاری ہے۔