قصور۔ 18 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی زیرصدارت گندم اُٗگاؤ مہم 2025-26 کے سلسلہ میں اہم اجلاس، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع قصور، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت فرٹیلائزر کمپنیز کے نمائندگان اور متعلقہ افسران کی شرکت۔ اجلاس کے شرکاء نے پروگریس اور گندم اُگاؤ مہم کے اہداف اور گذشتہ سال کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں …
کاشتکاروں کے لیے گندم منافع بخش فصل بن چکی ہے،ڈپٹی کمشنر قصور

مزید خبریں
قصور۔ 18 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی زیرصدارت گندم اُٗگاؤ مہم 2025-26 کے سلسلہ میں اہم اجلاس، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع قصور، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت فرٹیلائزر کمپنیز کے نمائندگان اور متعلقہ افسران کی شرکت۔ اجلاس کے شرکاء نے پروگریس اور گندم اُگاؤ مہم کے اہداف اور گذشتہ سال کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں امسال پیدوار بڑھانے کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنے سے متعلق ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو گندم کی پیداوار کے بروقت اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کاشتکاروں کے لیے گندم اب منافع بخش فصل بن چکی ہے۔
85 فیصد گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے اور نومبر کے مہینے میں 100 فیصد ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ کھاد اور بیج وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور فراہمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ 30 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی میں سے 24 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت ہو چکی ہے۔ گندم ملکی فوڈ سیکیورٹی کے لیے انتہائی اہم فصل ہے۔نہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ گھریلو استعمال کے لیے محفوظ شدہ بیج کی بجائے تصدیق شدہ بیج ہی استعمال کریں۔ ضلعی انتظامیہ گندم کی کاشت کے سلسلے میں فعال اور عملی کردار ادا کر رہی ہے۔ مارکیٹوں میں تصدیق شدہ گندم کا بیج 5500 روپے فی بیگ کے حساب سے وافر مقدار میں دستیاب ہے جبکہ کھادیں بھی مقرر کردہ قیمتوں سے کم نرخوں پر میسر ہیں۔








