فیصل آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شاندار فصل کے حصول کیلئے گندم کی صرف منظور شدہ اقسام ہی شیڈول کے مطابق کاشت کریں۔اے پی پی سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ گندم کی کاشت کابہترین وقت20 نومبرتک ہے لیکن کھیت خالی نہ ہونے پر اسے 30 نومبر تک اور …
شاندار فصل کے حصول کیلئے گندم کے کاشتکار صرف منظور شدہ اقسام ہی شیڈول کے مطابق کاشت کریں، ڈائریکٹر زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شاندار فصل کے حصول کیلئے گندم کی صرف منظور شدہ اقسام ہی شیڈول کے مطابق کاشت کریں۔اے پی پی سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ گندم کی کاشت کابہترین وقت20 نومبرتک ہے لیکن کھیت خالی نہ ہونے پر اسے 30 نومبر تک اور انتہائی مجبوری کی صورت میں 10 دسمبرتک بھی کاشت کیا جاسکتا ہے تاہم اس کیلئے شرح بیج 50 کی بجائے 55 کلو گرام رکھنا ہوگی۔
ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ کاشتکار20 نومبر تک بوائی کیلئے50کلو گرام اور10 دسمبرتک بوائی کی صورت میں 55 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ کھڑی کپاس میں گندم کی کاشت کیلئے55 سے 60 کلو گرام بیج استعمال کرناضروری ہے جس کے اگاؤ کی شرح 85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں مزید معلومات، رہنمائی یا اطلاعات کیلئے محکمہ زراعت کی فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن نمبر17000-0800پر پیرسے ہفتہ تک صبح 8سے شام 8 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔








