فیصل آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):مکئی کی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے کھادوں کا بروقت اور متوازن و مناسب استعمال ضروری ہے لہٰذا کاشتکار کھادوں کا بروقت و مناسب استعمال کریں اور جب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک ہو جائے تو نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ایک …
مکئی کی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے کھادوں کا بروقت اور متوازن و مناسب استعمال ضروری ہے، عدیل احمد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):مکئی کی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے کھادوں کا بروقت اور متوازن و مناسب استعمال ضروری ہے لہٰذا کاشتکار کھادوں کا بروقت و مناسب استعمال کریں اور جب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک ہو جائے تو نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنی چاہیے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد حافظ عدیل احمد نے کہا کہ مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار گوڈی کے موقع پر پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا کر کھیلیاں بنادیں تاکہ اسے تیز ہوا یا آندھی میں نقصان نہ پہنچ سکے۔انہوں نے گوڈی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے جڑی بوٹی مارزہروں کا ماہرین زراعت کی مشاورت سے سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی۔








