اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف وزیراعظم کی فیک تصویر لگانے پر پیکا کا مقدمہ کے اخراج کا کیس پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کا مقدمہ خارج کرنے …
اسلام آبادہائیکورٹ، شاندانہ گلزار کی اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف وزیراعظم کی فیک تصویر لگانے پر پیکا کا مقدمہ کے اخراج کا کیس پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
شاندانہ گلزار اپنے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے حفاظتی ضمانت کرائی ہے جس پر وکیل نے کہا کہ ہم نے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ شامل تفتیش ہوئے ہیں ؟ وکیل نے دلائل دیئے کہ شاندانہ گلزار نے اسلام آباد بم دھماکہ کے بعد حفاظتی ضمانت میں توسیع کرائی تھی ۔
اسی نوعیت کا مقدمہ جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں پھر دونوں کیسز کو یکجا کردیتے ہیں یا دونوں کیس ہم سن لیں گے یا پھر دوسری کورٹ جہاں پہلے کیس زیر سماعت ہے۔ وکیل نے کہا کہ عدالت جس طرح بہتر سمجھتی ہے ہمیں اس عدالت پر بھی اعتماد ہے۔ عدالت نے شاندانہ گلزار کی اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔








