قوموں کی ترقی کا اصل سرمایہ انسانی وسائل ہے، اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے،پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا اصل سرمایہ انسانی وسائل ہے، اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے، حکومت ملکی انسانی وسائل کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین میں پاکستانی طلبہ کی اسکالرشپس کے جائزہ اجلاس …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا اصل سرمایہ انسانی وسائل ہے، اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے، حکومت ملکی انسانی وسائل کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین میں پاکستانی طلبہ کی اسکالرشپس کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اعلی انسانی وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے، پاکستانی طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، نئی نسل کو تحقیق، جدت اور تخلیق کی طرف لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک فیز ٹو میں تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھایا جائے گا، پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی شرح 13فیصد، بنگلہ دیش 25 فیصد اور بھارت 30 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے اپنے انسانی وسائل کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دے کر ہی ترقی کی منازل طے کیں، چین کی ٹاپ یونیورسٹیز میں ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آئندہ دس سالوں میں دس ہزار پی ایچ ڈیز کا پروگرام تیار کیا جائے، پی ایچ ڈی اسکالرز تحقیق سے ملکی ترقی کے معمار ہونگے۔

مزید خبریں