برسلز۔21نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔ جمعے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ڈنمارک تعلقات کی مثبت پیش رفت …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی برسلز میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ بار ے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
برسلز۔21نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔
جمعے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ڈنمارک تعلقات کی مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے معیشت، سرمایہ کاری، تجارت، سبز توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کثیرالجہتی فورمز بالخصوص 2025 اور 2026 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھی غیر مستقل اراکین کے طور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔








