Shahbaz Bhutta فیصل آباد۔ 21 نومبر (اے پی پی):کیمکل فیکٹری میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکہ و آتشزدگی، 14 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ ملک پور شہاب ٹاؤن کبڈی اسٹیڈیم گراؤنڈ کے قریب فیکٹری میں سیلنڈر سے گیس لیکج کے باعث دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔ دھماکے سے کیمکل کٹری سمیت اطراف کے گھروں کی چھتیں منہدم …
فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 14 افراد جاں بحق اور 7 زخمی

مزید خبریں
Shahbaz Bhutta
فیصل آباد۔ 21 نومبر (اے پی پی):کیمکل فیکٹری میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکہ و آتشزدگی، 14 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ ملک پور شہاب ٹاؤن کبڈی اسٹیڈیم گراؤنڈ کے قریب فیکٹری میں سیلنڈر سے گیس لیکج کے باعث دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔ دھماکے سے کیمکل کٹری سمیت اطراف کے گھروں کی چھتیں منہدم ہو گئیں۔ حادثہ میں 14 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیصل اباد کنٹرول روم کو 5 بج کر 28 منٹ پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ملک پور میں شہاب ٹاؤن کبڈی اسٹیڈیم گراؤنڈ کے قریب فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماک ہوا ہے جس کے نتیجے میں فیکٹری اور اطراف کے گھروں کی چھتیں منہدم ہو گئیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ، پولیس ، مقامی انتظامیہ کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں شروع کر دیں۔ ریسکیو کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے جدید مشینری اور آلات کی مدد سے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے 21 متاثرین کو ملبے سے نکالا، جن میں سے 10 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد علاج معالجہ کے دوران دم توڑ گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر احتشام واہلہ کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ریسکیو کی 20 سے زائد ایمبولنسز اور فائر وہیکلز ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
کمشنر فیصل آباد جہانگیر انور ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہائے بتایا کہ حادثہ گیس لیکج سے ہوا جس کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، اب تک 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 3 افراد کو برن یونٹ منتقل کیا گیا ہے جبکہ 9 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں ان کو موقع پر طبی امداد دی گئی ہے۔ فیکٹری میں دھماکے سے اردگر کے 7 مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کئے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی بنا رہے ہیں۔








