نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی برسلز میں جمہوریہ قبرص کے وزیر خارجہ سے ملاقات

برسلز ۔21نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں منعقدہ چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر جمہوریہ قبرص کے وزیر خارجہ کانسٹینٹینوس کومبوس سے ملاقات کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

برسلز ۔21نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں منعقدہ چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر جمہوریہ قبرص کے وزیر خارجہ کانسٹینٹینوس کومبوس سے ملاقات کی۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں