برسلز ۔21نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلپائن کی سیکرٹری خارجہ امور سے برسلز میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق جمعہ کو برسلز میں ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر سیکرٹری خارجہ امور تھریسا پی لازارو سے ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں اور مزید باہمی تعاون کے …
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی فلپائن کی سیکرٹری خارجہ امور سے ملاقات

مزید خبریں
برسلز ۔21نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلپائن کی سیکرٹری خارجہ امور سے برسلز میں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق جمعہ کو برسلز میں ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر سیکرٹری خارجہ امور تھریسا پی لازارو سے ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں اور مزید باہمی تعاون کے مواقع اور امکانات کا جائزہ لیا۔
فریقین نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیر جہتی فورمز پر جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کے ذریعے اور قریبی رابطے میں رہنے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔








