لاہور۔28 مئی(اے پی پی )وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “کے تحت ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے دیہی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اوراب تک ہزاروں کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی جاچکی ہے ۔ آئندہ 2برس کے دوران مرحلہ وارپروگرام کے تحت صوبہ پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کی …
وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی منتخب نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔28 مئی(اے پی پی )وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “کے تحت ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے دیہی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اوراب تک ہزاروں کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی جاچکی ہے ۔ آئندہ 2برس کے دوران مرحلہ وارپروگرام کے تحت صوبہ پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے خطیر رقم خرچ کی جائے گی اور150 ارب روپے کایہ منصوبہ دیہی آبادی کا طرز زندگی بدل دے گا۔پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا اتنا بڑا پروگرام پہلے کبھی شروع نہیں کیا گیا۔








