بھکر۔ 21 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو نے شہر میں جاری سٹی بیوٹیفکیشن پلان کے تحت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نےخانسر روڈ،دریا خان روڈ اور کینال سائیڈ چھینہ بائی پاس پرصفائی ستھرائی نکاسی آب اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے …
ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف

مزید خبریں
بھکر۔ 21 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو نے شہر میں جاری سٹی بیوٹیفکیشن پلان کے تحت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نےخانسر روڈ،دریا خان روڈ اور کینال سائیڈ چھینہ بائی پاس پرصفائی ستھرائی نکاسی آب اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق صفائی اور نظم و نسق کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومتِ پنجاب کے وژن کا حصہ ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں، چوراہوں اور عوامی مقامات کی خوبصورتی،صفائی اور بحالی کے لیے تمام محکمے فعال کردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو بہترصاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔








