ملتان۔21نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صنعت و تجارت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لئے نجی شعبے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے،برآمدات میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور معیشت کی بہتری کے لئے نجی شعبے کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع محمود گروپ آف ٹیکسٹائل ملز …
حکومت صنعت و تجارت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لئے نجی شعبے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے، سید یوسف رضا گیلانی

مزید خبریں
ملتان۔21نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صنعت و تجارت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لئے نجی شعبے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے،برآمدات میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور معیشت کی بہتری کے لئے نجی شعبے کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع محمود گروپ آف ٹیکسٹائل ملز کے دورہ کے موقع پر کیا۔
گروپ کے سربراہ خواجہ محمد انیس نے جدید مشینری، پیداواری عمل، لیبر ویلفیئر پروگرامز اور برآمدات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔قائم مقام صدر کو بتایا گیا کہ محمود گروپ جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے مطابق پائیدار صنعتی طریقوں کے ذریعے مصنوعات تیار کر رہا ہے اور ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر کپاس اور زرعی پیداوار سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ کپاس اس صنعت کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل میں بہتری، بیج کے معیارات، آبپاشی نظام، جدید زرعی تحقیق اور کسانوں کی معاونت سے ٹیکسٹائل شعبہ مزید مضبوط ہوسکتا ہے۔
انہوں نے محمود گروپ کی صنعتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعت و تجارت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لئے نجی شعبے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور معیشت کی بہتری کے لئے نجی شعبے کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔اس موقع پر سینئر انتظامی افسران اور صنعتی شعبہ سے وابستہ افراد بھی موجود تھے۔








