گوجرانوالہ۔ 21 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت(توسیع)گوجرانوالہ کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سےصوبہ پنجاب کے اہل کسانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی ہائی پاور گرین ٹریکٹرز الاٹ کئے گئے جن میں سے گوجرانوالہ کے16 کسانوں کو ضلعی انسپکشن کمیٹی کی زیر نگرانی گرین ٹریکٹرز کی فراہمی کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں متعلقہ کاشتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔محمد اعظم مغل پرنسپل ایگریکلچرآفیسر/ …
گوجرانوالہ،محکمہ زراعت(توسیع) کے زیر اہتمام اہل کسانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی ہائی پاور گرین ٹریکٹرز الاٹ کئے گئے

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 21 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت(توسیع)گوجرانوالہ کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سےصوبہ پنجاب کے اہل کسانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی ہائی پاور گرین ٹریکٹرز الاٹ کئے گئے جن میں سے گوجرانوالہ کے16 کسانوں کو ضلعی انسپکشن کمیٹی کی زیر نگرانی گرین ٹریکٹرز کی فراہمی کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں متعلقہ کاشتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔محمد اعظم مغل پرنسپل ایگریکلچرآفیسر/ اے۔ڈی۔اے(توسیع)گوجانوالہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہمارا کسان ہے، اور حکومت کی اولین ترجیح یہی ہے کہ اس کی محنت کو جدید سہولیات
آسان رسائی اور حکومتی سرپرستی فراہم کی جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹریکٹرز کی فراہمی نہ صرف کاشتکاروں کے لیے سہولت ہے بلکہ زرعی معیشت کو نئی رفتار دینے کا ذریعہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی پاور گرین ٹریکٹرز پروگرام پنجاب کو سرسبز بنانے کے بڑے ہدف کا حصہ ہے، جس کے تحت کسان کو ٹیکنالوجی، تربیت اور زمین کی زیادہ پیداواری صلاحیت دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور حکومت کسانوں کو ایک لاکھ روپے سبسڈی بھی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ پروگرام کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے جو دیہی معیشت کو مضبوط بناتا ہے۔








