لاہور۔21نومبر (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثرریاض ملک کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار،ناجائز پکڑ دھکڑ اور قبضہ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وائلڈ لائف رینجر ز نے نایاب سانڈھوں ،بندر ،سور ،تیتر اور بٹیر کے غیر قانونی شکار و قبضہ میں ملوث 11ملزم موقع پر گرفتارکرلئے ، ملزمان سے …
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائیاں،نایاب سانڈھوں ،بندر ،سور ،تیتر وبٹیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث11ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔21نومبر (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثرریاض ملک کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار،ناجائز پکڑ دھکڑ اور قبضہ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وائلڈ لائف رینجر ز نے نایاب سانڈھوں ،بندر ،سور ،تیتر اور بٹیر کے غیر قانونی شکار و قبضہ میں ملوث 11ملزم موقع پر گرفتارکرلئے ، ملزمان سے 133جنگلی جانور وپرندے بازیاب ، 121سانڈھے او ر1جنگلی کبوتر عدالتی حکم پر آزاد جبکہ 11تیتر چڑیاگھروں میں بھیج دیئے گئے
5ملزمان کوڈیڑھ لاکھ سے زائد جرمانہ جبکہ 4کیخلاف ایف آئی آر ز درج کر کے بقیہ مقدمات میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجر ز ڈی جی خان ریجن نے سانڈ ھے کے غیر قانونی شکا ر اور تیتر ز کے ناجائز قبضہ کی پاداش میں3ملزم گرفتار کرکے ان سے 100زندہ سانڈھے اور 11زندہ بھورے تیتر ز بر آمد کرکے ملزمان کاچالان کیا
1کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی اور عدالتی حکم پر سانڈھوں کو واپس صحرا میں آزاد کردیا جبکہ 8تیتر ڈی جی خان زو اور 3تیتر منی زو تونسہ منتقل کردیئے ۔اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع بہاولپور میاں طارق عباس کھوسہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نایاب سانڈھوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی جبکہ سانڈھے عدالتی حکم پر واپس صحرامیں آزاد کردیئے ۔ایسی ہی 3مختلف کارروائیوں میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر
ضلع بہاولنگر محمد سمیع اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جنگلی سور و بندر کا کتوں کے ساتھ شکار اور جنگلی کبوتر کا شکا ر کرنے پر 5ملزمان گرفتار کرکے انہیں 1لاکھ ،57ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور 4نیٹنگ گیئرز برائے بٹیر ز ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔








