ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کی زیر صدارت این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اجلاس

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر اور ایم پی اے ملک شہباز علی کھوکھر کی زیر صدارت وائٹ پیلس مرغزار میں این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ضمنی الیکشن کی حکمتِ عملی، تنظیم سازی، حلقہ جاتی رابطہ مہم، پولنگ ڈے پلان اور …

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر اور ایم پی اے ملک شہباز علی کھوکھر کی زیر صدارت وائٹ پیلس مرغزار میں این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ضمنی الیکشن کی حکمتِ عملی، تنظیم سازی، حلقہ جاتی رابطہ مہم، پولنگ ڈے پلان اور کارکنان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ این اے 129 کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) مکمل اتحاد، نظم و ضبط اور بھرپور قوت کے ساتھ جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ این اے 129 کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ہے اور یہ ضمنی انتخاب بھی عوامی حمایت اور بھرپور سیاسی جدوجہد کے ساتھ واضح اکثریت سے جیتا جائے گا۔ملک شہباز علی کھوکھر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر ثابت قدم ہے، اور این اے 129 میں کامیابی بھی اسی عوامی اعتماد کا اظہار ہوگی۔اجلاس میں کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ گھر گھر رابطہ مہم اور ووٹر انگیجمنٹ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ اس موقع پرملک منظور حسین کھوکھر، ملک فیصل اشرف کھوکھر، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں