وزارتِ صحت اور اےآئی بی این کے درمیان جدید طبی سہولیات کو بہتر بنانے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزارتِ صحت اور اٹلانٹک انٹرنیشنل بزنس نیٹ ورک (اےآئی بی این ) کے درمیان جدید طبی سہولیات کو بہتر بنانے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزارتِ صحت سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کے تحت ہسپتالوں میں مریضوں کے بہاؤ اور آپریشنز کو بہتر بنانے کے لئے جدید میڈیکل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس ) میں اہم بہتری آئے گی۔ …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزارتِ صحت اور اٹلانٹک انٹرنیشنل بزنس نیٹ ورک (اےآئی بی این ) کے درمیان جدید طبی سہولیات کو بہتر بنانے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزارتِ صحت سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کے تحت ہسپتالوں میں مریضوں کے بہاؤ اور آپریشنز کو بہتر بنانے کے لئے جدید میڈیکل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس ) میں اہم بہتری آئے گی۔

پاکستان میں قائم کمپنی اےآئی بی این وزارتِ صحت کو 11 ماڈیولز پر مشتمل ایک جامع ایم آئی ایس نظام بلا معاوضہ فراہم کرے گی جس کی تنصیب چھ ہفتوں سے دو ماہ کے اندر مکمل کر لی جائے گی۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ یہ جدید نظام قومی فریم ورک ’’ون پیشنٹ – ون آئی ڈی‘‘ کے ساتھ مکمل طور پر منسلک ہوگا جبکہ وزارت میں قائم خصوصی ڈیش بورڈ کے ذریعے اس کی نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یہ قدم نہایت اہم ہے۔وزیرِ صحت کے مطابق نظام کی پائیداری کے لئے جامع تربیت بھی شامل ہے جس کے تحت ہسپتال کے عملے اور استعمال کنندگان کے لئے خصوصی تربیتی سیشنز منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے عوامی شعبے کے ہسپتالوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، مریضوں کے بہاؤ میں آسانی ہوگی اور ڈیجیٹل ہیلتھ سروسز کو فروغ ملے گا۔وزارت کی جانب سے سیکرٹری صحت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے جبکہ اےآئی بی این کی جانب سے کمپنی کے نمائندہ عہدیداران نے دستخط کئے۔

مزید خبریں