وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلی آئینی درخواست عدالت میں جمع کرا دی گئی

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلی آئینی درخواست عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ درخواست وکیل غلام شاہ عباس کی جانب سے دائر کی گئی جس میں شہری حقوق سے متعلق ایک اہم اور بنیادی مسئلے کو اُجاگر کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے مبینہ ہراسمنٹ کو روکا جائے اور شہریوں کو غیرقانونی …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلی آئینی درخواست عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ درخواست وکیل غلام شاہ عباس کی جانب سے دائر کی گئی جس میں شہری حقوق سے متعلق ایک اہم اور بنیادی مسئلے کو اُجاگر کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے مبینہ ہراسمنٹ کو روکا جائے اور شہریوں کو غیرقانونی کارروائیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے عدالتی مداخلت ناگزیر ہو چکی ہے۔درخواست کی وصولی عدالت کے رجسٹرار حفیظ اللہ نے کی جبکہ اس موقع پر وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس علی باقر نجفی بھی موجود تھے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہریوں کو بلاجواز پولیس کارروائیوں اور ہراسمنٹ سے بچانے کے لئے مناسب احکامات جاری کرے۔

 

مزید خبریں