سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی۔21نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے20-21 نومبر کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک …

راولپنڈی۔21نومبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے20-21 نومبر کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک کر دیئے۔

خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پرمشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دس خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

ہلاک شدہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ خوارج سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

مزید خبریں