اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لکی مروت اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ وزیر اعظم …
وزیراعظم شہباز شریف کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لکی مروت اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔








