صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش میں ڈھاکا اور نرسنگدی کے علاقوں میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش میں ڈھاکا اور نرسنگدی کے علاقوں میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ڈھاکا میں عمارتوں کے جزوی انہدام، ملبہ گرنے اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے بنگلہ دیشی حکومت خاص طور پر چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی جانب سے فوری ہنگامی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

مزید خبریں