جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع عام کا آغاز،ملک بھر سے آئے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):جماعت اسلامی پاکستان کا 3 روزہ اجتماعِ عام جمعہ کو مینار پاکستان میں شروع ہوگیا،جس میں ملک بھر سے آئے کارکنان شریک ہیں، جس میں علما کرام، اسکالرز، نوجوانوں، اساتذہ، خواتین و بزرگ شامل ہیں۔ افتتاحی سیشن میں مولانا سید ابوالاعلی مودودی کی جدوجہد، فکر اور جماعت اسلامی کے قیام کے بنیادی مقاصد پرروشنی ڈالی گئی۔اجتماع کے پہلے دن کا آغاز جمعہ کی نماز کے بعد ظہر …

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):جماعت اسلامی پاکستان کا 3 روزہ اجتماعِ عام جمعہ کو مینار پاکستان میں شروع ہوگیا،جس میں ملک بھر سے آئے کارکنان شریک ہیں، جس میں علما کرام، اسکالرز، نوجوانوں، اساتذہ، خواتین و بزرگ شامل ہیں۔ افتتاحی سیشن میں مولانا سید ابوالاعلی مودودی کی جدوجہد، فکر اور جماعت اسلامی کے قیام کے بنیادی مقاصد پرروشنی ڈالی گئی۔اجتماع کے پہلے دن کا آغاز جمعہ کی نماز کے بعد ظہر تا عصر سیشن سے ہوا جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما نے اظہار خیال کیا۔اجتماع سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے اجتماع عام کے لئے اچھے انتظامات کرنے پر کارکنان اور منتظمین کو سراہا۔

مزید خبریں