چنے کی فصل میں گھاس نما جڑی بوٹیوں کے مؤثر تدارک کے لیے بروقت سپرے ضروری ہے، ڈاکٹر مقصود احمد

سیالکوٹ۔22نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ چنے کی فصل میں گھاس نما جڑی بوٹیوں کا بروقت اور مؤثر تدارک پیداوار میں اضافہ اور فصل کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ جڑی بوٹیاں غذائی اجزاء، پانی اور دھوپ کے حصے میں شدید رکاوٹ بنتی ہیں، جس سے چنے کی پیداوار …

سیالکوٹ۔22نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ چنے کی فصل میں گھاس نما جڑی بوٹیوں کا بروقت اور مؤثر تدارک پیداوار میں اضافہ اور فصل کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ جڑی بوٹیاں غذائی اجزاء، پانی اور دھوپ کے حصے میں شدید رکاوٹ بنتی ہیں، جس سے چنے کی پیداوار نمایاں طور پر متاثر ہوتی ہے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مقصود احمد نے مزید بتایا کہ بوائی کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد قیزیلو فوپ پی ایتھائل 15 EC کا سپرے 250 ملی لیٹر فی ایکڑ کی شرح سے کرنا انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ اس مرحلے پر تاخیر والی سپرے فصل کی اگاؤ اور صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، اس لیے وقت کی پابندی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں گھاس نما جڑی بوٹیاں زیادہ ہوں، وہاں ہیلوکسی فوپ ای میتھائل 10.8 EC کا سپرے 350 ملی لیٹر فی ایکڑ کی مقدار سے استعمال کیا جائے، جو کہ ثابت شدہ مؤثر زرعی تدارکی طریقہ کار ہے۔ڈاکٹر مقصود احمد نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کے سپرے سے قبل سفارش کردہ مقدار، مناسب موسم، مشینری کی صحیح سیٹنگ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کی ٹیمیں فیلڈ میں رہنمائی کے لیے موجود ہیں اور کاشتکار کسی بھی وقت متعلقہ دفتر یا ہیلپ لائن سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔