اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔
ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 52 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 813 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 1 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 86 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 80 ہزار 300 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 80 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 60 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 48 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 42 ہزار کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 40 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 800 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 10 ہزار کیوسک اور اخراج 700 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 16 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1512.17 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.701 ملین ایکڑ فٹ۔
منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1222.55 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.789 ملین ایکڑ فٹ۔جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.212 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








