لاہور، پہلے سہ روزہ الحمرا صوفی فیسٹیول کا شیڈول جاری

لاہور۔22نومبر (اے پی پی):الحمرانے پہلے سہ روزہ الحمرا صوفی فیسٹیول2025 کا شیڈول جاری کر دیا،فیسٹیول کا افتتاح 28 نومبر کو خطاطی کی نمائش بعنوانWhirling Lines Of Sufi Wisdom سے ہوگا۔فیسٹیول کے پہلے دن گفتگو کے سیشن میں تصوف کی دنیا کے معتبر نام واصف علی واصف کے فن و شخصیت پرمنعقدہ نشست بعنوان نوجوانوں کے فکری مسائل اور واصف علی واصف میں صاحبزادہ کاشف محمود،ڈاکٹر وسیم اللہ شاہین، قاسم علی …

لاہور۔22نومبر (اے پی پی):الحمرانے پہلے سہ روزہ الحمرا صوفی فیسٹیول2025 کا شیڈول جاری کر دیا،فیسٹیول کا افتتاح 28 نومبر کو خطاطی کی نمائش بعنوانWhirling Lines Of Sufi Wisdom سے ہوگا۔فیسٹیول کے پہلے دن گفتگو کے سیشن میں تصوف کی دنیا کے معتبر نام واصف علی واصف کے فن و شخصیت پرمنعقدہ نشست بعنوان نوجوانوں کے فکری مسائل اور واصف علی واصف میں صاحبزادہ کاشف محمود،ڈاکٹر وسیم اللہ شاہین، قاسم علی شاہ، افتخار علی عفی اور ڈاکٹر عفان اظہار خیال کریں گے جبکہ نشست کو نور الحسن ماڈریٹ کریں گے۔اجتنا تھیٹر کا ڈرامہ ’’ مقصودِ کل میں ہوں‘‘بھی افتتاحی روز کی تقریبات کا حصہ ہوگا۔

الحمرا صوفی فیسٹیول کے دوسرے روز اہم فکری نشست پنجابی صوفی شاعری دی روایت تے نوجوان نسل لئی پیغام میں ڈاکٹر صغری صدف، ڈاکٹر امداد حسین،ڈاکٹر زکریا ذاکر، نین سکھ،یوسف پنجابی اپنے خیالات کے پرت کھولیں گی جبکہ افضل ساحر ماڈریٹر ہوں گے۔صوفی رقص میں یوسف پنجابی کی پرفارمنس ہوگی اور صوفی نائٹ میں نامور گلوکارہ تحسین سکینہ پرفارم کریں گے۔الحمرا صوفی فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز بھی مکالمے کی نشست تصوف کے معاشرے پر اثرات اور لمحہ موجود میں نسل نو کےلئے اہمیتمیں پینلسٹ میں فہد علی کاظمی، ڈاکٹر طارق شریف زادہ،ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اور ڈاکٹر معین نظامی شامل ہیں۔

اس سیشن کو ڈاکٹر فاطمہ فیاض ماڈریٹ کریں گی۔صوفی میوزک میں نامور گلوکار ریاض علی قادری،غلام علی قادری کی پروقار پرفارمنس ہوگی۔رقص درویش میں ورسٹائل گروپ حاضرین کو صوفی رقص کی دنیا میں لے جائیں گے۔الحمرا صوفی فیسٹول کے ایک اہم سگمٹ قوالی میں نامور قوال شیر میاندار اپنے ہمنوائوں کے ساتھ دیکھنے والوں کو خود شناسی کے سفر پر لے جائیں گے۔الحمرا صوفی فیسٹیول میں کتب میلہ،فوڈ سٹالز و دیگر سرگرمیاں بھی عوام کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کریں گی۔

مزید خبریں